پاکستان
21 اپریل ، 2017

تمام پارٹیاں ملکر بھی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتیں، رانا ثناء

تمام پارٹیاں ملکر بھی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتیں، رانا ثناء

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتیں۔

وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کل دو جنازے نکلے ایک لال حویلی اور دوسرا بنی گالا گیا ہے، شیخ رشید کو بتانا چاہتا ہوں جو جنازے کل نکلے یہ جے آئی ٹی ان جنازوں کو دفنانے کے لیے بنی ہے۔

انہوں نے فیصل آباد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہی کہ اب اوئے اوئے،دھرنوں اور افراتفری کی سیاست دفن ہو گی۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے جنازہ نکلنے کے بعد ایک لال حویلی اور دوسرا بنی گالہ میں چارپائی پر اندوھے منہ لیٹے رہے ہیں،دو گھنٹے بعد ہوش آیا تو تنقید شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو اکثریتی فیصلہ ہے وہی اصل فیصلہ ہے اختلافی نوٹ فیصلہ نہیں۔

مزید خبریں :