دلچسپ و عجیب
20 مئی ، 2017

ٹرمپ کی روایتی سعودی قہوے سے تواضع

ٹرمپ کی روایتی سعودی قہوے سے تواضع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد پر تواضع روایتی سعودی قہوے سے کی گئی،سعودی شاہ سلمان نے امریکی صدر کو قہوہ پینے کا طریقہ بھی بتایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ ریاض ایئرپورٹ پہنچے تو سب سے پہلے انہیں روایتی سعودی قہوہ پیش کیا گیا۔

سعودی روایات کے مطابق مہمان کے کپ میں مسلسل قہوہ بھرا جاتا ہے، اگر مہمان مزید قہوہ نہ پینا چاہے تو اپنا کپ ہلاتا ہے یا اس پر ہاتھ رکھ دیتا ہے۔

سعودی شاہ سلمان نے ٹرمپ کو کپ ہلا کر بتایا کہ اگر وہ مزید قہوہ نہ پینا چاہیں تو کپ کو ایسے ہلائیں مگر ٹرمپ کو شاید قہوہ بہت پسند آیا تھا، انہوں نے کپ ایک بار پھر بھروالیا ۔

مزید خبریں :