پاکستان
26 مئی ، 2017

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہورہا ہے۔

اجلاس میں مفتی منیب نے اپیل کی ہے کہ کمیٹی کے فیصلے تک چاند سے متعلق کوئی خبر نہ چلائی جائے، قومی مفاد میں جو فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے وہ اعلان کیا جائے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاند کی اوسط عمر 19 گھنٹے سے کم ہے، اس لیے اس کے نظر آنے کا امکان کم ہے، تاہم بلوچستان کے چند علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے۔

مزید خبریں :