پاکستان
29 مئی ، 2017

حسین نواز کا جے آئی ٹی کو خط جیو نیوز نے حاصل کرلیا

حسین نواز کا جے آئی ٹی کو خط جیو نیوز نے حاصل کرلیا

وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا جے آئی ٹی کو لکھا گیا خط ’جیو نیوز‘ نے حاصل کرلیا ۔

حسین نواز کے خط میں کہا گیا ہے کہ کونسا مخصوص ریکارڈ درکار ہے مجھے نہیں بتایا گیا، ریکارڈ کی نوعیت سے آگاہ کرنا جے آئی ٹی کی ذمہ داری ہے ۔

حسین نواز کے خط مزید کہا گیا ہے کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ میری موجودگی میں کونسا موضوع زیر بحث آئے گا، مجھے جدہ میں 19مئی کورات 10بجے سمن موصول ہوا۔

حسین نواز کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیاری کیلئے مناسب وقت نہ ہونے پر میں تیار ہو کر سفر نہ کر سکا، میں گزشتہ شام 23مئی کو ہی پہنچا ہوں۔

مزید خبریں :