پاکستان
01 جون ، 2017

حسن نواز جمعے کو پاناما جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

حسن نواز جمعے کو پاناما جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کو جمعے کے روز طلب کر لیا۔

ذر ائع کے مطابق حسن نواز کو گزشتہ روز جے آئی ٹی میں پیش ہونا تھا، لیکن طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز اب جمعے کے روز جے آَئی ٹی کو اپنا بیان قلم بند کرائیں گے، جے آئی ٹی میں پیشی کےلیے حسن نواز برطانیہ سے پاکستان آئے ہیں ۔

 

مزید خبریں :