پاکستان
01 جون ، 2017

حسین نوازپاناما لیکس کی جے آئی ٹی میں تیسری بار پیش

وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز پاناما لیکس کی جے آئی ٹی میں تیسری بار پیش ہوگئے۔اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر راستہ بند کردیا گیا۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ہم جواب دےرہے ہیں اور سیاست دان ہمیشہ سے جواب دیتے آئے ہیں،مجھے معلوم نہیں ہے کہ کس چیز کی پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی مرتبہ جے آئی ٹی میں بلائیں گے ، آؤں گا۔ جب بھی حسن نوازکو ثمن ملا، جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

جے آئی ٹی اس سے قبل حسین نواز کو 28اور 30مئی کو طلب کرچکی ہے،جس میں ان سے 4گھنٹے پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔

مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کو طلب کیا تھا مگر انہوں نے جے آئی ٹی سے تیاری کے لئے وقت مانگ لیا ۔

اس سے قبل جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو دوسرا خط بھیج چکی ہے ،جس میں انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تین آپشن دئیے ہیں۔

جے آئی ٹی نے خط میں قطر کی الثانی فیملی سے کہا ہے کہ ہمارے دو ارکان قطر آکر ان کا بیان ریکارڈ کرسکتے ہیں، دوسری صورت یہ ہے کہ سوالات کے تحریری جواب دئیے جائیں جبکہ تیسری شکل یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بیان وڈیولنک کے ذریعے لیا جائے ۔

مزید خبریں :