دنیا
Time 26 اپریل ، 2024

انگلینڈ اور ویلز میں دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچے

چوری کے واقعات کے یہ اعداد و شمار اصل واقعات سے کئی گنا کم ہیں: ریٹیلرز آرگنائزیشنز ن/ فائل فوٹو
چوری کے واقعات کے یہ اعداد و شمار اصل واقعات سے کئی گنا کم ہیں: ریٹیلرز آرگنائزیشنز ن/ فائل فوٹو

انگلینڈ اور ویلز میں دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس چوری کے 4 لاکھ 30 ہزار جرائم رپورٹ ہوئے جب کہ چوری کے واقعات کی یہ شرح 2022 کی نسبت ایک تہائی زائد ہے۔

اس حوالے سے ریٹیلرز آرگنائزیشنز نے کہا ہے کہ چوری کے واقعات کے یہ اعداد و شمار اصل واقعات سے کئی گنا کم ہیں۔

ایسوسی ایشن آف کنوئنیس اسٹورز کے مطابق بیشتر دکاندار پولیس کی عدم دلچسپی کے سبب معمولی چوری کے واقعات رپورٹ ہی نہیں کرتے۔