پاکستان
16 جون ، 2017

شہبازشریف کل جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

شہبازشریف کل جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

وزیراعظم نواز شریف ، حسین اور حسن نواز کے بعد اب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی باری آگئی،کل جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ۔

پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں اگلی پیشی شہباز شریف کی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کو متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ میان نواز شریف اور دیگر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں شہبازشریف سے حمزہ شہباز کے کاروبار، اثاثوں، ٹیکس ،گلف اسٹیل اور حدیبیہ پیپر مل سے متعلق بھی سوالات کیے جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی وزیراعظم کےبھائی میاں شہباز شریف سے نیلسن و نیسکول کمپنیوں کے بارے تو نہیں تاہم ان کے اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کے کاروبار ،اثاثوں اور ٹیکس تفصیلات کے بارے میں سوالات کرے گی ۔

شہباز شریف سے قبل وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعظم کے بیٹے حسین اور حسن ، ان کے قریبی عزیز طارق شفیع اور دیگر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :