Can't connect right now! retry
Advertisement

کھیل
18 جون ، 2017

اظہر علی کے اہل خانہ پاکستان کی جیت کے لئے پر عزم

اظہر علی کے اہل خانہ پاکستان کی جیت کے لئے پر عزم

چیمپئنز ٹرافی میں اظہر علی پاکستان کی جانب سے دو نصف سنچریاں بنا کر نمایاں ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے ٹیم کی کامیابی کےلیے دعائیں شروع کر دی ہیں اور امید کی ہے کہ اظہر علی سنچری بنا کر مین آف دی میچ ہوں گے ۔


اظہر علی کے بھائی اکبر علی کا کہنا ہے کہ گروپ میچ میں بھارت سے جیت کا یقین تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا لیکن اب کامیابی پاکستان کی ہے۔

اظہر کےبھتیجے بھتیجیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جب جیتے گا تو جشن منائیں گے اور اظہر علی کا استقبال پھول نچھاور کر کے کریں گے۔

Advertisement