پاکستان
22 جون ، 2017

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پاناما کیس اور جے آئی ٹی کی سماعت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جےآئی ٹی کو مبینہ طور پر دی جانے والی دھمکیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف زیرسماعت مقدمات کا جائزہ بھی لیا گیا۔