پاکستان
Time 26 اپریل ، 2024

حکومت نے نجی جامعات اور تمام نجی اداروں کیلئے لفظ' نیشنل' استعمال کرنے پر پابندی لگا دی

حکومت نے نجی جامعات اور دیگر تمام نجی اداروں کے لیے لفظ "نیشنل" استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو شکایت ملی تھی کہ نجی اداروں اور یونیورسٹیز کے نام میں لفظ "نیشنل" کے استعمال سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور اداروں کو تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کرانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق متعلقہ وزارتیں اور ادارے نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں کیلئے لفظ نیشنل کا استعمال فوری رکوائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی جامعات اور کمپنیز میں کوئی بھی ایسا لفظ استعمال نہ کیا جائے جس سے سرکاری ادارے کا تاثر ملے۔

مزید خبریں :