Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
14 ستمبر ، 2017

وزیراعظم نے سوئی میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا۔

کچھی کینال منصوبہ 15سال قبل شروع کیا گیا تھا، اس پر مجموعی طور پر80 ارب روپےکی لاگت آئی جب کہ منصوبے سے تقریباً 72ہزار ایکڑاراضی سیراب ہوگی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں منصوبے کے افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت صوبے کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مقامی انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کے باعث ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement