LIVE

فیکٹ چیک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے کا حکم نہیں دیا

محمد بنیامین اقبال,جیو فیکٹ چیک
June 25, 2024
 

فیس بک اور ٹوئٹر پر ایک دعویٰ نے ہزاروں انٹرایکشنز جمع کئے ہیں، اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ حال میں اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر کو ٹیلی ویژن چینلز پر براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔

دعویٰ بے بنیاد ہے۔

دعویٰ

20 جون کو ایک صارف نے فیس بک پر لکھا: ”بریکنگ نیوز، اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی تقریر ٹی وی پر نشر کرنے کا حکم“ اس پوسٹ کو اب تک تقریباً 500 بار لائک اور 29 بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

اس جیسی پوسٹس یہاں، یہاں اور یہاں بھی شیئر کی گئیں ہیں۔

حقیقت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حال میں ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے تعلقات عامہ کے افسر آصف اقبال نے آن لائن دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے جیو فیکٹ چیک کو تصدیق کی کہ متعلقہ جوڈیشل برانچ سے چیک کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کی تقاریر کے بارے میں 8 کمرہ عدالتوں میں سے کوئی ایسا تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔

ہمیںGeoFactCheck پر فالو کریں۔ اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو geofactcheckgeo.tv پر ہم سے رابطہ کریں۔