پاکستان
07 فروری ، 2015

آصف زرداری کی الطاف حسین سے بات ہوئی، معاملات فائنل نہیں، بابر غوری

آصف زرداری کی الطاف حسین سے بات ہوئی، معاملات فائنل نہیں، بابر غوری

کراچی..........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بات چیت ہوئی،تاہم پیپلز پارٹی سے معاملات ابھی فائنل نہیں ہوئے، کوئی بات طے ہوئی تو عوام کو ضرور بتائیں گے، اس حوالے سے خودمیڈیاکوآگاہ کریں گے،سابق صدر زرداری کی ٹیم کی نیت بھی اچھی ہوئی تو معاملات طے پا سکتے ہیں۔ بابر غوری نے جیو نیوز سے بات چیتکرتے ہوئے مزید کہا کہ الطاف حسین نےزرداری صاحب کوایم کیوایم کو دیوار سےلگانےکی سازش سےآگاہ کیا، کافی عرصےبعدایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کاپہلارابطہ ہے،مزیدبات چیت بھی ہوگی،آصف زرداری اپنی ٹیم کوایم کیوایم سےبات چیت کےلیےہدایت کریں گے۔بابر غوری نے کہا کہ ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل شروع کیا گیا،ایم کیو ایم کے خلاف سازش کی جارہی ہے،ہرالزام کو متحدہ قومی موومنٹ پرڈالاجائے گا، ہمیں پتاہےیہ کون کرارہاہے۔ بابرغوری نے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی قیادت پر لگے الزامات کےجوابات کیوں نہیں دیےگئے؟شیریں مزاری اپنی قیادت پر لگے الزامات کے جوابات دیں؟ہرجرم کاالزام صرف ایم کیوایم پرہی کیوں لگتاہے؟ انہوں نے کہا کہ سازش کر کے ملک کو کمزور کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،الطاف حسین کے دروازے ہر سیاسی جماعت کے لیے کھلے ہیں،آگےبھی کہیں جرائم کا الزام ایم کیوایم پرلگےگا، ہمیں اندازہ ہے،سندھ کےعوام کی بہتری اورشہری آبادی کےحقوق کیلئےایم کیوایم فیصلہ کرے گی۔

مزید خبریں :