پاکستان

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر قومی سلامتی مقرر

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر قومی سلامتی مقرر
فوٹو: فائل

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مشیر قومی سلامتی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو گزشتہ سال ستمبر میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :