پاکستان
18 فروری ، 2015

جامعہ کراچی:گیارہ طلبا کو ڈاکٹریٹ و ایم فل ڈگری ایوارڈ

کراچی......سید محمد عسکری /اسٹاف رپورٹر....... جامعہ کراچی کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے اجلاس میں11 طلباء کو پی ایچ ڈی،06 طلباء کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئی۔اسناد تقویض حاصل کرنے والے طلبامیں زین العابدین(باٹنی) ،تبسم حسین(باٹنی) ،محمد قاسم (باٹنی)،محمد ناصر(کیمسٹری)،محمد طارق(باٹنی)،محمد افضل کیانی(بائیوٹیکنالوجی)، عطیہ حسن(کیمسٹری)، خالد محمود(پاکستان اسٹڈیز)،لبنیٰ احسن (انگلش)،راحت جبین(انوائرمینٹل اسٹڈیز)، جگنو صلاح الدین(سوشل ورک)، جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں سعدیہ میر(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،مہہ جبین طارق(کلینکل سائیکولوجی)، عدنان حسین(اپلائیڈ اکنامکس)،محمد عمیر خان(فارماسیوٹیکس)،عصبہ ضیاء(سائیکولوجی)،قرۃالعین شامل ہیں۔

مزید خبریں :