کھیل
20 فروری ، 2015

 انڈر 14 فٹ بال چیمئن:کراچی، حیدرآباد نے بلوچستان کو ہرادیا

کراچی......شکیل یامین کانگا....... انڈر 14 فٹ بال چیمئن شپ میں کراچی، حیدرآباد زون نے بلوچستان کو، فیصل آباد کو، پنجاب نے بنوں، دیر زون کو، کے پی کے نے کوئٹہ زون کو اور اسلام آباد نے خانیوال کو شکست دیدی۔ خانیوال کے شبیر اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں کراچی حیدرآباد زون نے بلوچستان کو 4-2 سے زیر کیا۔ دیگر میچوں میں سندھ اور ساہیوال، فیصل آباد زون کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پنجاب نے بنوں، دیر زون کو 3-2 سے، کے پی کے نے کوئٹہ زون کو 5-0 سے زیر کیا۔ دریں اثنا این بی پی انٹراسکول ٹیم ٹینس کپ کے فائنلز اتوار کراچی کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ہوں گے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

مزید خبریں :