21 فروری ، 2015
کرائسٹ چرچ........ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 311 رنز کا ہدف دیا ہے۔ گرین شرٹس نے غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا ۔ خراب فیلڈنگ کی روایت برقرار رکھی اور کئی کیچ چھوڑ دیئے ۔اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ ابتدائی 3 کھلاڑی جلدی آؤٹ کرنے کے باوجودپاکستانی ٹیم کی جانب سے کئی کیچ چھوڑے گئے۔ آج کے میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں یاسر شاہ کی جگہ ناصر جمشید کو شامل کیا گیا تھا تاہم وہ ابتدائی اوورز میں ایک کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگئے جس کے باعث ان کی بیٹنگ مشکوک ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دنیش رام دین نے 51اورلینڈل سمنزنے50رنزاسکور کیےجبکہ حارث سہیل نے2،محمدعرفان،سہیل خان اوروہاب ریاض نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔آخری 6 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے طوفانی کھیل کھیلتے ہوئے 90 رنز اسکور کیے۔مشن ورلڈ کپ میں شاہینوں کے لیےکالی آندھی کی جانب سے کیا گیا پہاڑ جیسا اسکور حقیقت میں ایک امتحان ہے، جسے عبور کرنا قومی ٹیم کا مورال بلند کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔