پاکستان
21 فروری ، 2015

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

کراچی......آج مادری زبان کا عالمی دن منایا جارہا ہے پاکستان ایک کثیر السانی ملک ہے جہاں بولی جانے والی ہر زبان کی ایک الگ خوبصورتی اور لطافت ہے ۔کہا جاتا ہے کہ زبان کو ثقافت کا حصہ مانا جاتاہے لیکن درحقیقت ثقافت زبان کا حصہ ہے،مادری زبان سماجی تحفہ بھی ہے جو ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا ہے۔ زبان انسان کی ذات اور شناخت کا اہم ترین جزو ہے اسی لیئے اسے بنیادی انسانی حقوق میں شمار کیا جاتا ہے۔پاکستان میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں جنکی خوبصورتی پاکستان کی رنگا رنگ ثقافت سے جڑی ہے۔پاکستان میں بولی جانے والی بیشتر مادری زبانوں کا الگ الگ رسم الخط بھی ہے اور اندز بیان بھی،لیکن یہ ماننے والی بات ہے کہ ان زبانوں کی مٹھاس بھی مادری ہےاور اپنایت کا احساس بھی۔ اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی مادری زبان چینی ہے جسے 87 کروڑ 30 لاکھ افراد بولتے ہیں جبکہ 37 کروڑ ہندی، 35 کروڑ ہسپانوی، 34 کروڑ انگریزی اور 20 کروڑ افراد عربی بولتے ہیں۔ پنجابی 11 اور اردو بولی جانے والی زبانوں میں 19 ویں نمبر پر ہے۔مادری زبان کسی بھی شخص کے لئے ماں جیسا احساس رکھتی ہے۔ اسی لئے مادری زبانوں کے ہر ہرلفظ اور جملے میں تاریخی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں جبھی مادری زبان کو مادی اور ثقافتی ورثے کی بقاءاور اس کے فروغ کا سب سے موثر آلہ سمجھا جاتا ہے ۔

مزید خبریں :