21 فروری ، 2015
مسلم لیگ ق کےسیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید کاکہناہےکہ ایوان بالا کی کچھ سیٹوں پر الیکشن نہیں بلکہ آکشن ہوتا ہے،خفیہ رائے شماری کی بجائےہاتھ اٹھا کررائےشماری ہونی چاہیئےتاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔الحمراہال لاہورمیں لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے مشاہد حسین سید کاکہناتھاکہ ایوان بالا کی رائے شماری کا طریقہ کا تبدیل ہونا چاہئے، تاکہ بعض سیٹوں پر ہونے والی ارکان کی خریدوفروخت کوروکا جا سکے،انہوں نےمزید کہ چین کے ساتھ اقتصادی تعاون سے پاکستان سمیت پورےخطے کا فائدہ ہو گا۔