پاکستان
21 فروری ، 2015

اسلام آباد ، خاتون کی شو ہر اور 3بچیوں کے قتل کے بعدخود کشی

اسلام آباد ، خاتون کی شو ہر اور 3بچیوں کے قتل کے بعدخود کشی

اسلام آباد ......اسلام آباد میں خاتون نے شو ہر اور اپنی 3 بچیوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی ،10 سالہ بیٹے کو بھی گولی ماری مگروہ بچ گیا ۔آج اسلام آباد کے سیکٹر جی 6میں یہ المناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب پورا خاندان ناشتے کیلئے جمع ہوا تھاکہ اچانک 35 سالہ کوثر شاہد اور 40 سالہ فاروق خٹک کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا،جس پر کوثر نے پستول کے 2 فائر کر کے میاں کو موقع پر ہی قتل کر دیا ، اپنی بیٹیوں راحیلہ ،ردا،رانیہ اور بیٹے عبدالرافع کو بھی گولیاں ماریں ،بیٹے کے بازو پر گولی لگی اور زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ قتل اور خود کشی کا ہے، پانچوں افراد کی موت موقع پر ہی ہو گئی تھی ۔کوثر کے بیٹے اور اہل علاقہ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان پہلے بھی تھوڑی بہت تکرار ہوتی رہتی تھی ۔پانچوں افراد کی تدفین ان کے آبائی علاقے کرک میں کی جائیگی۔

مزید خبریں :