پاکستان
21 فروری ، 2015

ہیروئن نمک میں چھپا کر ملائیشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہیروئن نمک میں چھپا کر ملائیشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ......اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کی اور ملائیشیا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 20 کلو گرام ہیروئن ضبط کرلی ہے۔کراچی بندرگاہ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نمک میں نہایت مہارت کے ساتھ چھپاکر ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ ہیروئین کو کراچی سےکروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کو ملائیشیا اسمگل کیا جانا تھا،کاروائی کے دوران 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،جبکہ اعلی کوالٹی کی 20 کلو گرام ہیروئین بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ضبط کی جانے والی ہیروئین کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں ڈالرز میں ہے،گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے اینٹی نارکوٹکس فورس کا عملہ مزید تفتیش کررہا ہے،تاکہ اصل اسمگلرز کا بھی سراغ لگایا جاسکے۔

مزید خبریں :