22 فروری ، 2015
کراچی .....ملک بھر میں سردی کا راج ہے لیکن کراچی میں سردی کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج ہوا مین نمی کا تناسب 41 فیصد ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 31 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، اس وقت شمال مشرق سے 12 ناٹ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔