پاکستان
22 فروری ، 2015

خیرپور میں رینجرز کی کارروائی،ڈاکو اورجرائم پیشہ ملزمان گرفتار

خیرپور میں رینجرز کی کارروائی،ڈاکو اورجرائم پیشہ ملزمان گرفتار

خیر پور .....خیرپورسندھ کے جمعہ گوٹھ میں رینجرز نے مقابلے کے بعد 7 ڈاکو اور جرائم پیشہ ملزمان پکڑ لیے ہیں، جن سے جی تھری رائفل، شارٹ مشین گنیں اور پستول برآمد ہوئیں ہیں جبکہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے 3 افغان باشندے گرفتارکئے گئے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خیرپور کے جمعہ گوٹھ میں رینجرز نے مقابلے کے بعد 7 ڈاکو اور جرائم پیشہ ملزمان پکڑ لیے ہیں۔ملزمان سے جی تھری رائفل، شارٹ مشین گنیں اور پستول برآمد ہوئے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، کارروائی کے دوران ڈاکوؤں اور رینجرز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، کارروائی میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں بدنام زمانہ ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے جی تھری رائفل، مشین گنیں اور پستول برآمد ہوئے ہیں۔ادھر روہڑی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی میں کراچی کیلئے روانہ ہونے والے3 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

مزید خبریں :