پاکستان
22 فروری ، 2015

لیاری میں رینجرز و پولیس کی کارروائی،2گینگ وار کارندے ہلاک

لیاری میں رینجرز و پولیس کی کارروائی،2گینگ وار کارندے ہلاک

کراچی .....کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وارکے دو ملزمان مارے گئے ،جن کی شناخت سہیل اور شیرو کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان قتل،اقدام قتل سمیت کئی مقدمات میں مطلوب تھے ۔لیاری الفلاح روڈ پر پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو گھر میں موجود گینگ وار کے کارندوں نے فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ میں گینگ وار کے 2 ملزمان سہیل عرف خوف اور شیراز عرف شیرو مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کو قتل ، اقدام قتل ، بھتا خوری اور اغوا سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کی لاشوں کو سخت سیکیورٹی میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :