22 فروری ، 2015
لاہور ......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،پوری قوم دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی حامی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد بارآور ثابت ہو رہاہے۔لاہورمیں مختلف اضلاع سےتعلق رکھنے والےاراکین اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ پاکستان کے 18کروڑ بہادر عوام دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔شہبازشریف کاکہنا تھاکہ قوم کاسکھ اورچین چھیننے والے دہشتگرد کڑی سے کڑی سزا کے مستحق ہیں،دہشتگردی کے خاتمےکی جنگ میں فتح پاکستان کے بہادر عوام کی ہوگی۔