01 مارچ ، 2015
لاہور......... چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریارخان نے کہا ہے کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز کو کھلانا چاہیے اور سرفراز سے وکٹ کیپنگ اور اوپننگ کرانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جیت پر بہت خوش ہوں، یو اے ای اور جنوبی افریقا کے خلاف بھرپورانداز میں کھیلنا ہے، اگلے تین میچز بھی جیتنے ہیں۔