Time 26 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

’وہ ٹھیک سے ایک لائن نہیں بول پاتے'، فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر ہوسٹ قرار دیدیا

’وہ ٹھیک سے ایک لائن نہیں بول پاتے، فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر ہوسٹ قرار دیدیا
اگر آپ ان دونوں کے ٹیلنٹ کی بات کریں تو عدنان صدیقی سلمان خان سے بہت بہتر میزبان ہیں: فیضان شیخ—فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار فیضان شیخ نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر قرار دیدیا۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو  میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی و پڑوسی ملک کی شوبز انڈسٹری کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے یہی کہا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہمیں کھیل اور شوبز کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

فیضان شیخ نے عالمی شہرت یافتہ شو ’بگ باس‘ کی طرز پر بننے والے پاکستانی شو ’تماشا گھر‘ کا موازنہ بھارت کے رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ سے بھی کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر قرار دیا۔

میزبان نے جب فیضان شیخ سے سوال پوچھا کہ عدنان صدیقی یا سلمان خان، کون بہتر میزبان ہے تو انہوں نے کہا کہ میں تو ہمیشہ اپنے ملک کو سپورٹ کروں گا اور اگر آپ ان دونوں کے ٹیلنٹ کی بات کریں تو عدنان صدیقی سلمان خان سے بہت بہتر میزبان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ’میں نے تو سُنا ہے کہ سلمان خان ایک لائن بھی مکمل نہیں بول پاتے، انہیں ٹیلی پرامپٹر پر دیکھ کر بولنا پڑتا ہے جب کہ عدنان صدیقی امپرووائز کرتے ہیں اور اسی وقت اپنے انداز میں بات کرتے ہیں لہٰذا عدنان صدیقی بہتر ہوسٹ ہیں‘۔

مزید خبریں :