پاکستان
25 جنوری ، 2012

کراچی:اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی نمازجنازہ، شرکا کامیت کے ہمراہ دھرنا

کراچی:اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی نمازجنازہ، شرکا کامیت کے ہمراہ دھرنا

کراچی …کراچی میں اہلسنت والجماعت کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ آئی سی آئی پل ادا کی گئی جبکہ شرکاء نے کچھ دیر آئی سی پل پر میت کے ہمراہ دھرنا بھی دیا۔ اہلسنت والجماعت کے دو کارکن گزشتہ روز اولڈ سٹی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔اہل سنت والجماعت کے ترجمان کے مطابق مقتولین اہل سنت والجماعت کراچی ڈویژن کے قانونی مشیرمحمد علی عرف ماما اورکارکن نعمان تھے۔کارکنوں کی نماز جنازہ کے لئے شرکاء پہلے کھڈا مارکیٹ لیاری پر جمع ہوئے جس کے بعد میت کا جلوس آئی سی آئی پل پہنچا جہاں شرکاء نے دھرنا دیا ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانا تاج محمد حنفی نے کہا کہ اہلسنت الجماعت کے کارکنان اور ذمہ داران کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے لیکن حکومت کوئی کارروائی کرتی دکھائی نہیں دیتی ۔انھوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کو نامعلوم افراد نشانہ نہیں بنارہے بلکہ قانون نافذ کرنے والوں کو اس کا علم ہے۔ تاج محمد حنفی نے اعلان کیاکہ کارکنوں کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو پندرہ منٹ بعد جنازے کا جلوس وزیر اعلیٰ ہاوٴس لے کر جآئیں گے تاہم بعد میں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد محمد علی کی نماز جنازہ آئی سی آئی پل پر ادا کردی گئی ۔

مزید خبریں :