پاکستان
03 مارچ ، 2015

15 کروڑ کی پیشکش کرنے والا اچھا آدمی تھا،نام نہیں بتاؤنگا، عمران

15 کروڑ کی پیشکش کرنے والا اچھا آدمی تھا،نام نہیں بتاؤنگا، عمران

اسلام آباد.........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 15 کروڑ کی پیشکش کرنے والا اچھا آدمی تھا،نام نہیں بتاؤں گا،چاہے خیبر اسمبلی توڑنی پڑے سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہیں چلنے دوں گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری سے کہا کہ ہمارے بندوں کی بولیاں نہ لگائیں، مجھ سے پہلے آصف زرداری نے پرویز خٹک کو فون کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پہلے زرداری دو امیدواروں کیلئے سپورٹ مانگ رہے تھے، فون کے بعد ان کی فرمائش 2سے 3ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ درباری رشید رقم لینا ثابت کریں، سیاست چھوڑ دوں گا۔

مزید خبریں :