03 مارچ ، 2015
پشاور........چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر اپنے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جاوید نسیم کی ر کنیت معطل کر دی ہے۔ جاوید نسیم نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نام تجویز کیا تھا،پارٹی پالیسی سے انحراف پر جاوید نسیم کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیاگیاتھا۔پارٹی ترجمان کے مطابق عمران خان نے جاوید نسیم کی رکنیت معطل کرتے ہوئے اس کا نوٹیفیکیشن اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو بھجوادیاہے۔