03 مارچ ، 2015
اسلام آباد........وزیر اعظم نوازشریف نے آرمی پبلک اسکول کےشہداء کے لیے ستارۂ شجاعت اور تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کردی۔ اس سلسلے میں سمری منظوری کے لیے صدر مملکت ممنون حسین کو بھیج دی گئی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نے 16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید 122 طلباء، دو اساتذہ اور اسٹاف کے 20ارکان کو ستارۂ شجاعت اور تمغۂ شجاعت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیراعظم نے اعزازت کے لیے سفارشات پر مبنی سمری صدر کو بھیج دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے وزیر اعظم نے یہ فیصلہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا۔