03 مارچ ، 2015
رائیونڈ........لاہور میں چوروں کے ہاتھ نواز شریف کے فش فارم تک پہنچ گئے۔ رائے ونڈ کے فش فارم سے بجلی کے ٹرانسفارمر اڑا لے گئے۔ چوری 29جنوری کو ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق چوروں نے وزیراعظم نواز شریف کے مچھلی فارم اور کیپٹن صفدر کی فلورملز کے ٹرانسفارمرز چوری کرلیے۔ 29جنوری کو فلور ملز اور 18فروری کو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری ہوئے،ٹرانسفارمرز چوری کے دونوں مقدمات تھانا سندر میں درج کیے گئے ہیں۔