03 مارچ ، 2015
کراچی .........انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ حملے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کا غیر قانونی اسلحہ کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزم ندیم برگر اور آصف ظہیر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے خلاف غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سن کر مقدمہ متعلقہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ مرکزی مقدمے کی سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی گئی۔