03 مارچ ، 2015
لاہور......الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے بیلٹ پیپر پنجاب میں چھاپنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام حروف تہجی کی ترتیب سے درج ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل نشست کا بیلٹ پیپر سفید، ٹیکنوکریٹ کا سبز اورخواتین کے بیلٹ پیپر کا رنگ گلابی ہے۔