پاکستان
03 مارچ ، 2015

سینیٹ انتخابات، اراکین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

سینیٹ انتخابات، اراکین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

اسلام آباد.......الیکشن کمیشن نے 5 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلیوں پرموبائل فون سیٹس سمیت الیکٹرانک مصنوعات کےاستعمال پرپابندی لگادی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے موبائل فون یا کوئی ایسی الیکٹرانک ڈیوائس ساتھ لانے پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے ووٹ کی پرچی کی تصویر لی جا سکے۔ سینیٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔آئین کےآرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے تحت ہوں گے۔

مزید خبریں :