پاکستان
03 مئی ، 2012

پشاور: ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ جاں بحق ،لواحقین کا احتجاج

پشاور… پشاور کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچہ جا ں بحق ہوگیا۔ اہلخانہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ گیارہ سالہ بچے آصف الدین کی ناک کا آپریشن ڈبگری گارڈن کے ایک نجی اسپتال میں بدھ کے روز کیاگیا تھا جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکااور دم توڑ گیا۔ بچے کا تعلق ٹانک سے ہے جس کے لواحقین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بچے کے والد شیر عظمت نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کا بیٹا نجی اسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت کا شکار ہوا ہے انہوں نے اپیل کی کہ قاتل ڈاکٹر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید خبریں :