پاکستان
03 مئی ، 2012

کراچی:لیاری میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ہو گئی

کراچی:لیاری میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ہو گئی

کراچی… کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔ آج سی آئی ڈی کی کارروائی کے دوران افشانی گلی میں دوملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ آج آپریشن کے ساتھویں روز لیاری کو چاروں اطراف سے پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے جس میں مرزا آدم خان روڈ ماری پور روڈ پر بھی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے سی آئی ڈی حکام کے مطابق گزشتہ رات مقابلے میں ہلاک ہونے والے دو ملزمان جن کی شناخت جنید اور شیراز کے نام سے ہوئی ہے ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، گولیاں، اورواکی ٹاکی سیٹ برآمد ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مسلح افراد اورپولیس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جس کے دوران خاتون اورتین معصوم بچوں سمیت مزید سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر رفیق انجنیئرکے گھرکاسامان بھی جلادیا تھا۔ لیاری کیامتحانی مراکز میں ہونیوالانویں جماعت کاپرچہ بھی ملتوی کردیاگیا۔

مزید خبریں :