04 مارچ ، 2015
کوئٹہ...... بلوچستان کے ضلع لہڑی میں 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افرادہلاک ہوگئےہیں۔لیویزذرائع کے مطابق 2 گروپوں میں کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہاتھا،جو آج مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔دونوں جانب سے آتشیں اسلحہ کا استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں 3 اافراد ہلاک ہوگئے،بعد میں لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیاگیا۔مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ اور لیویز کررہی ہے۔