پاکستان
04 مارچ ، 2015

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد .......آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور کل صبح اسلام آباد،راولپنڈی،کوئٹہ،ژوب،مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن،فاٹا ، پشاور ،کوہاٹ،ڈی آئی خان ، بنوں، سرگودھا، قلات ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 07،کالام منفی 05،ہنزہ منفی 03،گوپس،دیر دروش،قلات منفی 02،اسکردو ،مری اور راولا کوٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :