پاکستان
04 مارچ ، 2015

چیف ایگزیکٹو خودآکر بلدیاتی انتخابات کی یقین دہانی کرائیں، سپریم کورٹ

چیف ایگزیکٹو خودآکر بلدیاتی انتخابات کی یقین دہانی کرائیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد ......سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو خود آکر بلدیاتی انتخابات سے متعلق یقین دہانی کرائیں ، بلدیاتی انتخابات کیس میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ تاریخ پر تاریخ دے کر تھک گئے ہیں ، اب آئین کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ بند کرنے کاوقت آگيا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ آئین کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ بند کرنے کا وقت آگیا ہے، کہاجاتا ہے وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس ہوا توعدم استحکام ہوگا،پہلے بھی ایک وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا، توہین عدالت نوٹس میں ایک وزیراعظم چلاگیا تھا،دوسرا آگیا تھا،اس سے عدم استحکام نہیں،استحکام ہوا تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتخابات کرانا حکومت کی نہیں،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،عدالت 48 گھنٹے کا وقت دے،آرڈیننس تیارہوچکا ہے۔جس پر جسٹس جواد نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب آپ حکومت کی طرف سے نہیں ہیں،آپ ایسا نہیں کہہ سکتے،آپ عدالت کی معاونت کررہے ہیں۔ جسٹس جواد کاکہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات سے متعلق خود آکریقین دہانی کرائیں،تاریخوں پرتاریخیں دے کر تھک گئے ہیں،اس کیس میں 23 سے زائد سماعتیں ہوچکی ہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید خبریں :