پاکستان
04 مارچ ، 2015

وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب روانہ ہوگئے

وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب روانہ ہوگئے

اسلام آباد ......وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے ،وہ یہ دورہ سعودی فرماں روا کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں ۔ سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ ملک ہیں جن کےگہرے تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی فرماں روا کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں خصوصی جگہ ہے،کیونکہ وہ دو مقدس مساجد کے نگراں ہیں۔شاہ سلمان بن عبد العزیز کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے،وہ دورے میں عمرہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی سعادت بھی حاصل کرینگے۔وزیر اعظم کے ہمراہ شہباز شریف، اسحاق ڈار ، عرفان صدیقی اور طارق فاطمی بھی ہیں ۔

مزید خبریں :