پاکستان
04 مارچ ، 2015

سینیٹ کی چیئرمین شپ پی پی کی ملنی چاہئے ، منظور وسان

سینیٹ کی چیئرمین شپ پی پی کی ملنی چاہئے ، منظور وسان

کراچی ....وزیرجیل خانہ جات سندھ منظوروسان نے کہاہے کہ ملکی مفاد اورمفاہمتی پالیسی کے پیش نظرسینیٹ کی چیئرمین شپ پیپلزپارٹی کی ملنی چاہئے ،6 مارچ کواہم پیشگوئی کروں گا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں منظوروسان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں کچھ پتے جھڑیں گے کچھ بکروں کی قربانی ہوگی ،کچھ جیل جائینگے اورکچھ باہرآئینگے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹی بڑی جماعتوں کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑتا،ذوالفقارعلی بھٹو کے دورسے پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد بنتے چلے آرہے ہیں،5 مارچ کی شام لوگوں کوپتہ چل جائیگا کہ سینیٹ میں اکثریتی جماعت کون سی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ستمبرسے دسمبرتک ٹارگٹ کلنگ میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ جنوری سے مارچ تک اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 6 مارچ کوخواب دیکھوں گا ،پیپلزپارٹی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی بن کرابھرے گی۔

مزید خبریں :