04 مارچ ، 2015
تربت ......بلوچستان کے ضلع تربت اور بولان سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق تربت کےعلاقے بل نگور سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں،جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیاتھا،لاشوں کو شناخت کیلئے تربت اسپتال منتقل کردیاگیا۔اسی طرح بولان کےعلاقے میسر شاہوانی سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، جن کو شناخت کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس سلسلے میں مزید کاروائی متعلقہ علاقوں کی لیویز کر رہی ہے۔