04 مارچ ، 2015
لاہور .......لاہور میں الیکشن ٹربیونل نےاین اے 122 اور پی پی 147 کے بیلٹ پیپرز سمیت انتخابی ریکارڈ پر انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کا حکم دیدیاہے ،کیس کی مزید سماعت 11مارچ کو ہوگی۔الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122 اور پی پی147 میں نشان انگوٹھوں کی تصدیق کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ، عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ ٹربیونل نے نادرا کو حکم دیا کہ ایک ماہ میں نشان انگوٹھے کی تصدیقی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی کا کہنا تھا کہ 15 سے 16 ہزار ووٹوں کا ریکارڈ ہی نہیں۔حلقہ این اے 122 سے کامیاب ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل اسجد سعید کا کہنا تھا کہ شہادت مکمل کرانے کےبعد قانون کےمطابق نئی درخواست نہیں دی جا سکتی۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے متفق نہیں۔