04 مارچ ، 2015
اسلام آباد .....سینیٹ انتخابات میں کل پولنگ ہوگی،سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ اور الزام تراشی عروج پر پہنچ گئی ، ن لیگ کے سعد رفیق کوئٹہ میں مصروف ہیں تو عمران خان اپنی جماعت کے ایم پی ایز سے آج پشاور میں ملاقات کرینگے۔ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کی راحیلہ مگسی کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ایم کیو ایم کے تین امیدوار بسمہ آصف ،شمائلہ شہاب اور ذوالفقار علی شاہ سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے جبکہ ایم کیو ایم کے اسلام آباد سے سینیٹ کے امیدوار پی پی کے حق میں بیٹھ گئے ہیں۔ اسلام آباد سے سینیٹ نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیداوروں کو ایم کیو ایم، جمعیت علماء اسلام ف، عوامی نیشنل پارٹی کے ووٹ دے جانے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک اسلام آباد سے خواتین نشست اور راجہ عمران اشرف جنرل نشست کے امیداور ہیں۔ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے گی۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف اور عوامی نیشنل پارٹی بھی پیپلز پارٹی کے امیداوراں کوووٹ دے گی۔ پیپلز پارٹی امیداوران قومی اسمبلی میں موجود تحریک انصاف کے ارکان اور آزاد ارکان سے بھی رابطے میں ہیں۔