پاکستان
04 مارچ ، 2015

پشاور :چن آغا کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ،1شخص قتل

پشاور :چن آغا کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ،1شخص قتل

پشاور ......پشاور کے علاقہ چن آغا کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چن آغا کالونی میں پیش آیا۔ موٹرسائیکل سواروں نے زاہد نامی شخص پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوا، مقتول درزی تھا۔ بدھ کی صبح گھر سے دکان پر جارہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جن کی تلاش کیلئے قریبی علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :