04 مارچ ، 2015
اسلام آباد ......سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج ہی مانگ لیا۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ، اسلام آباد اور تینوں صوبوں میں انتخابات کا شیڈول رات پونے آٹھ بجے تک دیں ،شیڈول نہ ملاتو رات 8بجے دوبارہ بیٹھیں گے۔سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہر کام چھانٹا لے کر ہی کرایا جائے۔اس موقع پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے انگریزی کہاوت بھی پیش کی ،انہوں نے کہا کہ انگریزی میں کہاوت ہے کہ لاتیں چلائو،الیکشن کمیشن لاتیں چلانا شروع کردے۔ان کا کہناتھاکہ یہ غیر پارلیمانی لفظ ہے مگر استعمال کرنا پڑرہا ہے۔