پاکستان
03 مئی ، 2012

لیاری آپریشن،کل تک ٹارگٹ حاصل کرلینگے، آئی جی سندھ

لیاری آپریشن،کل تک ٹارگٹ حاصل کرلینگے، آئی جی سندھ

کراچی… آئی جی سندھ مشتاق شاہ کا کہناہے کہ لیاری آپریشن میں پیش رفت ہوئی ہے آج یا کل آپریشن ختم ہوجائے گا ۔ آئی جی سندھ کا کہناہے کہ لیاری میں طالبان سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔ سینٹرل پولیس افس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا کہ لیاری آپریشن میں پیش رفت ہوئی ہے اورآپریشن اختتامی مراحل میں ہے، آج یا کل آپریشن ختم ہوجائے گا اور کل تک لیاری میں ٹارگٹ حاصل کرلیں گے۔ آئی جی سندھ نے بتایاکہ آپریشن کے دوران 5 پولیس اہل کار شہید ہوگئے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ رینجرز ہمارے ساتھ ہے جب کہیں گے رینجرزآجائیگی۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ لیاری میں طالبان سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں ۔

مزید خبریں :