پاکستان
03 مئی ، 2012

وزیراعظم کے خلاف تفصیلی فیصلہ ابھی آنا ہے، فہمیدہ مرزا

وزیراعظم کے خلاف تفصیلی فیصلہ ابھی آنا ہے، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد… اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالتی سزا پر انکا کردار ابھی شروع نہیں ہوا کیونکہ تفصیلی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ وزیراعظم کیخلاف عدالت کا تفصیلی فیصلہ ابھی آنا ہے،اس حوالے آئین ، اسپیکر کو 30 دن دیتا ہے،فہمیدہ مرزا کا کہناتھاکہ عدلیہ اور اسپیکر کے فیصلوں کو بولنا چاہیئے، ہر چیز آئین، قانون اور قواعد کے مطابق ہوگی،انہوں نے کہاکہ جب عدالت کا تفصیلی فیصلہ آگیا تو وہ اس پر قانونی مشاورت بھی لیں گی، وہ ابھی الیکشن کمیشن سمیت کسی ادارے کے کردار پر تبصرہ نہیں کرسکتیں اور جنہوں نے اسپیکر کی شخصیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش وہ قابل دکھ ہے۔

مزید خبریں :